PANDA National Helpline (Monday to Saturday) 1300 726 306

HomeUrdu

PANDAمدد کر سکتا ہے۔ اپنے لیے یا اپنے کسی واقف کے لیے فون کریں۔

کیا حال ہی میں آپ کا بچہ پیدا ہوا ہے یا پیدا ہونے والا ہے؟ کیا آپ کو اپنے احساسات کے بارے میں فکر ہے؟

ذہنی صحت کی چیک لسٹ

ذہنی صحت کی چیک لسٹ

اس چیک لسٹ سے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور کیا آپ کو ذہنی صحت کے لیے کسی اضافی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

شروع کریں

PANDA کے بارے میں

PANDA ان لوگوں کے لیے آسٹریلیا کی واحد سپیشلسٹ نیشنل ہیلپ لائن ہے جو والدین بننے کے دور سے وابستہ گھبراہٹ، ڈپریشن اور بعد از ولادت سائیکوسس (شدید نفسیاتی مرض) سے متاثر ہیں اور جو لوگ اولاد کی پیدائش کو چیلنج پا رہے ہوں۔

ہم اس شدید اور عام بیماری کے بارے میں آگہی بھی پھیلاتے ہیں تاکہ متاثرہ لوگ سمجھ سکیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور وہ مدد طلب کر سکیں۔

“جب میں اس دور سے گزر رہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ میں کبھی ٹھیک نہیں ہوں گی۔ لیکن میں ٹھیک ہو گئی۔”

انٹرپریٹرز (زبانی مترجم) دستیاب ہیں

PANDA کے پاس ان لوگوں کی مدد کے لیے انٹرپریٹرز ہیں جو انگلش نہیں بولتے یا جن کی سماعت یا گویائی ناقص ہے۔

“کسی نے مجھے نہیں بتایا کہ میرے بچے کی پیدائش سے پہلے بھی یہ ہو سکتا ہے!”

کب مدد حاصل کی جائے

حاملہ ہونا اور بچے کی پیدائش خوشی کا باعث بھی ہو سکتی ہے اور بہت مشکل بھی۔ تبدیلی آنے پر خود کو ڈھالنے میں کچھ مشکل ہونا قدرتی ہے۔ تاہم جب عمومی اونچ نیچ بڑھ کر زیادہ شدید ہو جائے اور دو ہفتے یا اس سے زیادہ عرصہ جاری رہے تو اس صورت میں مدد حاصل کرنی چاہیے۔

اولاد کی پیدائش کے دور میں گھبراہٹ اور ڈپریشن عام ہے۔

ہر پانچ حاملہ خواتین یا نئی ماؤں میں سے ایک کو اور باپ بننے والے ہر دس مردوں میں سے ایک کو بچے کی پیدائش سے پہلے یا پیدائش کے بعد گھبراہٹ یا ڈپریشن کا تجربہ ہو گا۔ یہ حمل کے دوران (اینٹی نیٹل یا قبل از ولادت دور) یا بچے کی پیدائش کے بعد پہلے سال (پوسٹ نیٹل یا بعد از ولادت دور) میں ہو سکتا ہے۔ پیرینیٹل’ دور میں حمل بھی شامل ہے اور پیدائش کے بعد پہلا سال بھی شامل ہے۔

“مجھے اپنی پارٹنر کی فکر ہے لیکن وہ مجھ سے بات نہیں کرتی۔”

بعد از ولادت سائیکوسس

بعد از ولادت سائیکوسس ایک بہت کم واقع ہونے والی لیکن شدید بیماری ہے جو ہر 1000 میں سے ایک سے دو تک نئی ماؤں کو متاثر کرتی ہے اور ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے تقریباً ہمیشہ ہسپتال میں داخلہ ضروری ہو جاتا ہے۔ علامات اکثر اچانک ظاہر ہوتی ہیں اور ان میں موڈ کی انتہائی اونچ نیچ، رویّے میں بڑی تبدیلیاں اور حقیقت سے تعلق ختم ہو جانا شامل ہو سکتا ہے۔

“میں دنیا کی سب سے بری ماں ہوں۔”

PANDA کیسے مدد کر سکتا ہے

اگر آپ کے یہاں بچہ پیدا ہونے والا ہے یا حال ہی میں پیدا ہوا ہے اور آپ کو اپنی جذباتی اور ذہنی بہبود کے متعلق فکر ہے – یا آپ کو اپنے کسی واقف کے بارے میں فکر ہے – تو مدد مانگنا اہم ہے۔ آپ جتنی جلدی مدد طلب کریں گے، اتنی ہی جلدی آپ بہتر محسوس کرنے لگیں گے۔

PANDA کی نیشنل پیرینیٹل مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن تمام نئے والدین اور حمل کے دور میں والدین کو مفت کاؤنسلنگ (ماہرانہ مشورہ) اور مدد پیش کرتی ہے۔

ہمارے نہایت تربیت یافتہ اور خیال رکھنے والے ٹیلیفون کاؤنسلرز آپ کی تشویش سنیں گے اور آپ کو صحتیابی کی طرف پہلے قدم اٹھانے میں مدد دیں گے۔

“اگر میں کسی کو بتاؤں کہ میں کیسا محسوس کرتی ہوں تو وہ مجھے بری ماں سمجھیں گے۔”

بہترین یہ ہے کہ اس بارے میں بات کی جائے۔

اولاد کی پیدائش کے دور سے متعلق گھبراہٹ اور ڈپریشن صحت کا ایک شدید مسئلہ ہے۔ یہ کسی بھی نئی ماں یا باپ یا حمل کے دور میں ماں یا باپ کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس میں شرم کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے بارے میں بات کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔ بلکہ بات کرنا بہتر ہے!

یہ کمزوری کی علامت نہیں ہے کہ آپ دوسروں کو اپنی شدید مشکلات کے بارے میں بتائیں اور یہ اعتراف کریں کہ آپ کو مدد کی ضرورت ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اپنا اور اپنے خاندان کا بھلا چاہتے ہیں۔

“میرا خیال تھا کہ مجھے فوراً اپنی بچی سے پیار ہو جائے گا لیکن مجھ سے تو اس کی طرف دیکھنا بھی برداشت نہیں ہوتا۔”

اولاد کی پیدائش کے دور میں گھبراہٹ اور ڈپریشن کی علامات

علامات میں یہ شامل ہو سکتی ہیں:

  • اداسی، دل بجھا ہونا یا کسی ظاہری وجہ کے بغیر رونا
  • مسلسل، عمومی فکر، جو اکثر اپنے بچے کی صحت یا بہبود کے متعلق خوف پر مرکوز ہوتی ہے
  • گھبرائے ہوئے، ‘ٹینشن میں’ یا شدید خوفزدہ رہنا
  • آسانی سے جھنجھلا جانا یا چڑنا
  • دوستوں اور رشتہ داروں سے دور ہو جانا
  • سونے میں مسائل، تب بھی جب آپ کا بچہ سو رہا ہو
  • یکایک موڈ میں اونچ نیچ
  • مسلسل تھکن اور توانائی کی کمی
  • متلی، الٹی، ٹھنڈے پسینوں، بھوک کی کمی جیسی جسمانی علامات
  • ایسی چیزوں میں دلچسپی کم یا ختم ہو جانا جو نارمل حالات میں آپ کو خوشی دلاتی ہیں
  • اکیلے ہونے یا دوسروں کے ساتھ ہونے سے ڈرنا
  • توجہ برقرار رکھنے، دھیان دینے یا یاد رکھنے کو مشکل پانا
  • شراب یا منشّیات کا استعمال بڑھ جانا
  • خوف اور شدید گھبراہٹ کے دورے (دل کی دھڑکن بہت تیز، دل کی پھڑپھڑاہٹ، سانس لینے میں مشکل، کانپنا یا جسمانی طور پر اپنے گردوپیش سے کٹا ہوا محسوس کرنا)
  • ذہن پر ایک ہی خیال چھائے رہنا یا بے اختیار بعض حرکتیں دہراتے رہنا
  • موت، خودکشی یا اپنے بچے کو نقصان پہنچانے کی سوچیں۔

ان کے علاوہ بھی بہت سی علامات ہیں جن کا ذکر یہاں نہیں کیا گیا۔ اگر آپ یا آپ کے کسی قریبی شخص کو دو ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے سے ایسی کوئی علامات یا احساسات پیش ہیں جن کی وجہ سے آپ کو فکر ہو رہی ہے تو براہ مہربانی مدد طلب کریں۔

“کیا سب نئے والدین اتنا برا محسوس کرتے ہیں؟”

ہماری مفت نیشنل پیرینیٹل مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کو فون کریں۔

306 726 1300

پر فون کریں، پیر تا جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 7.30 بجے AEST/AEDT

PANDA کی نیشنل ہیلپ لائن، آپ کی زبان سمیت، کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔

جب آپ PANDA ہیلپ لائن کو کال کریں تو آپشن "1" دبائيں جس سے ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو ایک زبانی مترجم کی ضرورت ہے۔

آپ کی کال کا جواب دیئے جانے کے دوران کیا ہوتا ہے:

آپ کی کال کا جواب ایک انگریزی بولنے والا کاؤنسلر دے گا۔ ہمیں آپ کی ترجیحی زبان جاننے کی ضرورت ہوگی - آپ کو انگریزی بولنے کی ضرورت نہیں ہوگی سوائے اس کے کہ آپ کو کا‎ؤنسلر کو اپنی ترجیحی زبان بتانا ہوگی۔

PANDA ایک زبانی مترجم کا انتظام کرے گا اور مترجم کے دستیاب ہونے پر ہم آپ کی معاونت کا سلسلہ شروع کریں گے۔

اگر زبانی مترجم دستیاب نہ ہو سکا تو ہم آپ کو واپس کال کریں گے۔

اگر اپ کو ہنگامی مدد درکار ہے تو ٹرپل زیرو (000) یا مقامی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو کال کریں۔

 اگر آپ کو PANDA ہیلپ لائن کے کام کے اوقات سے باہر معاونت درکار ہے تو Lifeline کو 131114 پر کال کریں۔

یہ گراونڈنگ یا زمین کے ساتھ (برقی) رابطہ کاری کی ورزش آپ کو اپنی سانس پر توجہ لانے کے لیے بنائی گئی ہے۔

PANDAمدد کر سکتا ہے۔
Download
Factsheet - Urdu
Download

PANDA acknowledges the Traditional Owners of the land where we work and live. We pay our respects to Elders past, present and emerging. We celebrate the stories, culture and traditions of Aboriginal and Torres Strait Islander Elders of all communities who also work and live on this land.

At PANDA, we embrace the power of diversity through inclusion. We strive to foster belonging and empowerment at work. We create relevant messaging and marketing for our diverse consumers. We listen and engage with our diverse communities. And we value collaboration with our diverse suppliers.

Reconciliation Action Plan

Stay in the loop

Stay up to date by subscribing to PANDA's e-newsletter. Containing personal stories, research, inspiration and more.

Sign up
Get support
Expecting a babyNew ParentsGrowing FamiliesDadsLanguages other than English
Registered-charity-logoNSMHS-logo

While PANDA has exercised due care in ensuring the accuracy of the material contained on this website, the information is made available on the basis that PANDA is not providing professional advice on a particular matter. This website is not a substitute for independent professional advice. Nothing contained in this website is intended to be used as medical advice, nor should it be used as a substitute for your own health professional's advice.

1300 number calls from a landline are charged as a standard local call. Calls made to a 1300 number from a mobile is charged accordingly at the mobile carrier rates.

Privacy policyPolicies
Structured Content powered by Sanity.io
© PANDA 2025
Structured Content powered by Sanity.io
Quick Exit Site

How are you going?

Everyone’s experience of pregnancy, birth and parenting is unique and brings different rewards and challenges. Our mental health checklist can help you to see if what you’re experiencing or observing in a loved one could be a reason to seek help.